the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

پیرس پیرا اولمپکس 2024 میں ہندوستان کتنے تمغے جیت سکتا ہے؟

10 تمغے
20 تمغے
30 تمغے
ناندیڑ : ۷؍مئی (اعتمادنیوز)ناندیڑ شہر کے مشہور و معروف گرودوارہ اور ریلوے اسٹیشن کو بم سے اُڑادینے کی دھمکی کا ایس ایم ایس روانہ کرنے والے نوجوان کو پولس نے گزشتہ کل گرفتار کیا تھا ۔ اس نوجوان کو آج عدالت میں پیش کیا گیا ۔ جج نے اُسے ۸؍مئی تک پولس کسٹڈی میں رکھنے کے احکامات دئیے ہیں ۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ ۳؍مئی کو ریلوے کے موبائل فون پر ناندیڑ ریلوے اسٹیشن اور گرودوار ہ کو بم سے اُڑادینے کی دھمکی کا ایس ایم ایس موصول ہوا تھا ۔ اس واقعہ کی سنگینی کو دیکھتے ہوئے ایس پی پرم جیت سنہہ دھیا کی ہدایت پر ناندیڑ میں چوکسی کے اقدامات اُٹھائے گئے او ر ایس ایم ایس روانہ کرنے والے کا سراغ لگاکر اُسے گزشتہ شام گرفتار کیا



گیا ۔ بم سے اُڑانے کی دھمکی دینے والا شری کانت جناردھن بھوسلے (۲۴سال ) ساکن کومٹھے گاؤں ضلع ساتارا کو گرفتار کرکے اُس کے خلاف وزیر آباد پولس اسٹیشن میں مختلف دفعات کے تحت مقدمہ درج کیا گیاتھا ۔ اس کے پاس سے مزید ۴؍سم کارڈ بھی برآمد ہوئے تھے ۔آج معاملے کی تحقیقات کررہے انسپکٹر اور ان کی ٹیم نے ملزم شری کانت بھوسلے کو ناندیڑ عدالت میں پیش کیا ۔ تحقیقات کیلئے پولس نے کسٹڈی طلب کی تھی ۔ جج اجیت بھسمے نے ملزم کو ۸؍مئی تک پولس کسٹڈی میں رکھنے کے احکامات دئیے ہیں ۔ واضح رہے کہ ملک میں کچھ فرقہ پرست دہشت گرد سازشیں رچ کر مسلمانوں کو بدنام کررہے ہیں ۔ پولس کو ضروری ہے کہ وہ ایسے دہشت گردوں کا سراغ لگاکر انہیں بھی بے نقاب کریں ۔
اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2024 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.